پیمنٹ ہوگئی ہے، شیخ رشیدکی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید چوہدری گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے،گل زمان نامی شخص نےکہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ

شیخ رشید نے کہا کہ ‘میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہےکہ دیکھیں پھرکیا ہونا ہے، شیخ رشید کو مبینہ آڈیو میں جواب میں گل زمان نامی شخص نےکہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا اللہ پردہ رکھنے والا ہے، جس پر شیخ رشید بولے ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے؟ گل زمان نے جواب دیا ،ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں