لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب دوست مزاری نے رولنگ دی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔
صبر کریں سماعت ہو گی مگر قانون نہ ہار میں لیں—-
تحریک انصاف کے کارکن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیواروں پر چڑھ گئے
کارکنوں کی سپریم۔کورٹ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) July 22, 2022
اس صورتحال کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست جمع کرانے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔عمران خان کے احتجاج کی کال پر کا رکنان بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور بعض کارکنان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔ اس موقع پر کارکنان عمارت کی دیوار پر چڑھ گئے اور عمارت کے اندر چھلانگ لگانے کی کوشش بھی کی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی درخواست موصول کرنے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موجود ہیں۔