پی پی 7 سے ن لیگی امیدوار راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سے ن لیگی امیدوار راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکیشن کے مطابق پی پی سات سے ن لیگ کے راجہ صغیر کی کامیاب قرار پائے ہیں ۔ پی پی سات کے ریٹرننگ افسر کے نتائج کے مطابق راجا صغیر کو 68906 ووٹ پڑے جبکہ پی ٹی آئی کےامیدوار شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے ۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیراعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو گزشتہ روز مسترد کر دیا تھا۔ حلقے میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کے حتمی نتائج علی الصبح الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے۔

راجہ صغیر کے 6 ووٹ بڑھنے کے بعد ووٹ 68 ہزار 918 ہو گئے۔ اس سے پہلے ان کے ووٹ 68 ہزار 906 تھے۔ شبیر اعوان کے ووٹ 68 ہزار 857 تھے۔ اب ان کے ووٹوں کی تعداد 68 ہزار 863 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں