اسلام آباد (نئی دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ حکومت گرانے میں نواز شریف پوری طرح ملوث تھے، عدم اعتماد سے حکومت گرانےکی یقین دہانی سب سے پہلے نواز شریف کو کرائی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ گیم نہیں چلے گی کہ مریم اور نواز شریف کہیں کہ وہ علیحدہ تھے اور یہ سب شہباز شریف نےکیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک تاریخ طےکرنا ہوگی ، اگر حکومت نے تب تک الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ہمیں اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وفاقی حکومت ازخود معاملات دیکھے اور انتخابات کا اعلان کرے ، سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن فریم ورک تیار کرے، ورنہ اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا ۔