پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور(نئی دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی۔ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے تھے۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں