ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پراپوزیشن جماعتوں کے امیدوار علی حیدرکا مؤقف سامنے آگیا

لاہور (نئی دنیا نیوز)لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکرکے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن پراسیس پر ہمیں شدید اعتراضات تھے، ہمیں لگتا تھا کہ الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے، اس لیے ایسے الیکشن میں حصہ لینےکا کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ شب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکرکی نشست خالی ہوگئی تھی۔

آج پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار علی حیدر گیلانی نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے باعث واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں