بختاور بھٹو زرداری کا پاکستان تحریک انصاف کے آئی کیو لیول پر طنزیہ ٹوئٹ

کراچی (نئی دنیا) ابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے آئی کیو لیول پر طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہونے والی مہنگائی نے جہاں عوام کو پریشان کر رکھا ہے وہیں پی ٹی آئی کی جانب سے موجودہ حکومت پر الزامات کی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


اسی حوالے سے کالم نگار علی معین نوازش نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا ملک کی معیشت گزشتہ تین ماہ میں نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں میں تباہ ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس میں سب سے زیادہ تباہ کُن پیٹرول سبسڈی تھی جس نے پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف پروگرام سے نکال کر ڈیفالٹ پر کھڑا کردیا۔

علی معین کی ٹوئٹ پر بختاور نے ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہر شخص جس کا آئی کیو لیول پی ٹی آئی سے زیادہ ہے وہ یہ حقیقت جانتا ہے کہ مہنگائی کب اور کیوں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں