لاہور (نئی دنیا) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کر سی پر بیٹھنے کے معاملے پر عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد اسمبلی میں جمع کروا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد (ن )لیگ کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروا گئی ،جس میں کہا گیاہے کہ پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کر سی پر بیٹھنا عہدے کی توہین ہے ، مسترد شدہ شخص نے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کی توہین کی ، عمران خان پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔ ایوان عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی مذمت کرتاہے ۔