لندن (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کےقائد نواز شریف سے ملنے اُن کا نوعمر فین خیبرپختونخوا سے لندن پہنچ گیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کے حمایتی اور لیگی کارکن نے ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں میاں محمد نواز شریف کو کے پی کے سے آنے والے اپنے نوعمر فین سے خوشگوار ماحول میں ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
نہم جماعت کا طالبعلم اپنے والدین کے ہمراہ KPK سے لندن یہ دلی خواہش لے کر آیا کہ شاید اسکی ملاقات اس شخصیت سے ہو جائے جس نے پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ سلام ان والدین کو جو اپنے بچوں کو درست تاریخ پڑھا اور سمجھا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/scp5ePgKyO
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) July 29, 2022
رپورٹ کے مطابق راشد نصراللّٰہ نامی اس صارف کا اپنی پوسٹ میں لکھنا ہےکہ ’نہم جماعت کا طالبعلم اپنے والدین کے ہمراہ خیبرپختونخوا سے لندن یہ دلی خواہش لے کر آیا کہ شاید اس کی ملاقات اس شخصیت سے ہو جائے جس نے پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا‘۔واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف علاج کی غرض سے عرصہ دراز سے بیرون ملک لندن میں مقیم ہیں۔