پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ ، تحریک انصاف اور (ق) لیگ اختلافات کا شکار

لاہور (نئی دنیا)تحریک انصاف نے اپنی بھر پور کوششوں سے اتحادی( ق) لیگ کے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کے منصب پر تو بٹھا دیا لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر اختلاف پیدا ہو گیاہے ۔

نجی نیوز چینل کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے دورے کے دوران چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کی جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب کی کابینہ میں رہنے والے سابق وزراءسے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ پنجاب کی کابینہ مختصر رکھی جائے کیونکہ ان کی نظر میں ملک کے معاشی حالات درست نہیں ،اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ کابینہ چھوٹی ہونی چاہیے اور اس کے اراکین کی تعداد 20 سے زائد نہ ہو، لیکن (ق )لیگ اس پر خوش نہیں ہے اور پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ پرویز الٰہی زیادہ اراکین پر مبنی کابینہ رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ انکی رائے کے مطابق کم وزراءکے ساتھ پنجاب میں کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں