چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے فراغت کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

لا ہور (نئی دنیا) رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے فراغت کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع مسلم لیگ (ق) کے مطابق چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی ہماری ہے ، تھی اور رہے گی ۔ کامل علی آغا کو بتائیں گے کس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ۔ دریں اثنا چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے مستقبل کے حوالے سے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کر دی جس کے دوران کامل علی آغا کی زیر صدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ، مشاورت کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اہم فیصلے کئے گئے ۔ چوہدری شجاعت حسین آج شام مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں