اسلام آباد (نئی دنیا)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے۔
قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا #امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022
انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟’ریحام نے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ‘نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس’۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی، قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی’۔ریحام نے مزید کہا کہ ‘قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائیڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا
قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکہ سے تھی ۔ #امپورٹڈ_فتنہ_بےنقاب
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2022