سعودی عرب کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کے اعلان کا خیر مقدم

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا۔

سعودی عرب نے ایمن الظواہری کی ہلاکت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایمن الظواہری ان دہشت گردوں میں سے تھا جس نے امریکا اور سعودی عرب میں دہشتگرد حملوں کی قیادت کی، ایمن الظواہری نے سعودی شہریوں سمیت ہزاروں بےگناہ لوگوں کومارا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے ایمن الظواہری کو اتوار کے روزکابل میں ڈرون حملے سے نشانہ بنایا اور اس کارروائی میں کوئی شہری نہیں ماراگیا۔

ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں