اسلام آباد(نئی دنیا)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی اور عمران خان پر پابندی لگانے کا طے کرے گی، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پارٹی کے دیگر ارکان بھی نا اہل ہوں گے یا نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین پر حقائق چھپانے پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کا فل بنچ معاملے کی سماعت کرے۔رانا ثنا اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کروڑوں روپے کے فنڈز لے کر اپنی سیاست چمکائی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کو قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہونا چاہئے، آج ایک آئینی ادارہ نے عمران خان کو چور ڈکلیئر کر دیا ہے، انہوں نے خیرات کا پیسہ سیاست کیلئے استعمال کیا، ہر سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن کو اخراجات، آمدن اور ذرائع بتانے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا، عمران خان کا منی ٹریل ان کے بیانیہ کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن کو اخراجات، آمدن اور ذرائع بتانا ہوتے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ کی منی ٹریل ان کے بیانیہ کے خلاف ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج ایک آئینی ادارہ نے عمران خان کو چور ڈکلیئر کر دیا ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے خیرات کا پیسہ سیاست کیلئے استعمال کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے آج جو فیصلہ آیا ہے عمران خان کو قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور عملہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور کہا کہ گذشتہ روز جب ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا تھا تو پوری قوم اپنے فوجی بھائیوں کی سلامتی کیلئے دعاگو تھی۔ ابھی ابھی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار پاک فوج کے افسران اور عملہ شہید ہو چکا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ ﷲ تعالیٰ شہدا کے خاندانوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قرآن پاک میں ملک کیلئے جان دینے والوں کے حوالہ سے اﷲ تعالیٰ کا واضح حکم ہے کہ ان کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم اس کا شعور نہیں رکھتے، یہ صدمہ ہم سب کیلئے ناقابل برداشت ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ﷲ تعالیٰ ہمارے شہیدوں اور قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کے صدقے ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے، بلوچستان سمیت ملک میں سیلاب میں گھرے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔مسلم لیگ ن نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ 13 غیر قانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتا رہا اور انہیں الیکشن کمشن سے چھپاتا رہا۔ عالمی فراڈ یوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے اور جعلسازی کی۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چور، جھوٹا فارن فنڈنگ منی لانڈرر آخر آٹھ سال بعد پکڑا گیا۔ عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چئیرمن کے عہدے سے فوری استعفی دیں، عمران خان پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہے ،عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمشن نے مہر لگا دی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی، عمران خان نے غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا، عمران خان نے جانتے بوجھتے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 بیرون ممالک سے فارن فنڈنگ لی۔ عمران خان نے جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جان بوجھ کر اپنے چار ملازمین طاہر اقبال ، محمد نعمان افضل ، محمد ارشد محمد رفیق کے نام پر پیسے منگوائے۔ چوروں اور منی لانڈرز نے 9 وکیل بدلے، 50 الیکشن کمیشن سے بھاگے اور 9 دفعہ کیس کو روکنے کی پیٹیشن کیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے۔ وفاقی حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔ عمران خان اس چوری کی وجہ سے الیکشن کمیشن پہ پر حملے کر رہا ہے۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا، ملک کا سب سے بڑا چور کون ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان اپنے دفاع میں کچھ پیش نہ کر سکے۔ عمران خان نے قوم کو 8 سال بے وقوف بنائے رکھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر عذاری کا الزام لگانے والے ممنوعہ فنڈنگ کا جواب دیں، 150 کروڑ روپے ان ذرائع سے حاصل ہوئے جن کی اجازت نہیں۔ 8سال یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت رہا، کیس کی تاخیرکیلئےہرحربہ استعمال کیا حتی کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے دوران الیکشن کمیشن پر دباو بھی ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے34غیرملکی شہری 391غیرملکی کمپنیوں سےفنڈنگ حاصل کی، پاکستان کاقانون غیرملکی شہریوں اورکمپنیوں سےفنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی کہتی ہےیہ فلاح وبہبودکےپیسےتھے، اگریہ فلاح وبہبودکےپیسےتھےتوایک سیاسی جماعت کےاکاؤنٹ میں کیوں آئے۔ پی ٹی آئی کہتی ہےیہ فلاح وبہبودکےپیسےتھے،شاہدخاقان عباسی اگریہ فلاح وبہبودکےپیسےتھےتوایک سیاسی جماعت کےاکاؤنٹ میں کیوں آئے، ڈیڑھ سوکروڑعمران خان نےغیرملکی شہریوں اورٖغیرملکی کمپنیوں سےحاصل کیا، الیکشن کمیشن کافیصلہ عوام کےسامنےہے۔