عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے اگلے روز ہی بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر پہنچ گئے۔

پاکپتن(نئی دنیا) سابق وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے اگلے روز ہی بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کالے رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں اور اس موقع پر انہوں نے دربار پر حاضری دی۔


واضح رہے کہ فرید الدین مسعود گنج شکر بارہویں صدی کے مسلمان مبلغ اور صوفی بزرگ تھے۔ ان کو قرون وسطی کے سب سے ممتاز اور قابل احترام صوفیا میں ہوتا ہے۔عمران خان نے اپنے کئی بیانوں میں واضح کیا ہے کہ وہ بابا فرید الدین کی دینی خدمات سے بہت متاثر ہیں اور اس لیے ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی بابا فرید الدین کے مزار پر اکثر حاضری دینے جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں