اسلام آباد (نئی دنیا)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے،
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ”پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے“۔ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہاوزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ جلد تحریک انصاف پر پابندی لگائیں۔انہوں نے کہابیرون ممالک سے پیسے لے کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والی جماعت پاکستان میں سیاست کیسے کرسکتی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کے جلد تحریک انصاف پر پابندی لگائیں بیرون ممالک سے پیسے لے کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والی جماعت پاکستان میں سیاست کیسے کرسکتی ہے !! #تھوڑا_سا_صادق_اور_امین
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 3, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کی تعریف کی تھی۔
عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے اور پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے۔ اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ #تھوڑا_سا_صادق_اور_امین
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 3, 2022