لاہور (نئی دنیا )وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے شہدا کی فیملیوں کیلئے کچھ نہیں کیا ،شہدا کے الاونس کو چار گنا کیا ہے ،جو بقایا جات ہیں وہ بھی ادا کیے جائیں گے اور بچوں کو فری پڑھایا جایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ شہدا کی وجہ سے ہم چین کی نیند سوتے ہیں پاکستان کے اندر امن اور تحفظ انہیں کی بدولت ہے میں شہدا کی فیملی کیلئے اب قانون بنا رہا ہوں کہ ان کے بچوں کو پاکستان کے بیسٹ سکول جن کے بڑے بڑے نام ہیں ان میں داخلہ دیا جائے ، ایچی سن کالج میں داخلہ دیا جائے گا اور نوکری میںشہدا کے بچوں کو ترجیح دی جائے ۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس والوں کا بھی مجھے خیال ہے ان کیساتھ زیادتی کی گئی ،ان کو ایک وردی دی گئی ہے دھو دھو کر پہچانی نہیں جاتی،ان کو7وردیاں دے رہا ہوں ،شہباز شریف نے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے لگا دیا زبردستی چلان کرنے پر لگایا ہے ان کے الاونس کا اعلان ان کی تقریب میں کروں گا۔پولیس کو ٹرانسپورٹنگ کیلئے نئی بسیں دے رہے ہیں، اور اس کیلئے فنڈ مختص کر دیا ہے، ایسا نظام بنا رہے ہیں جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر سزا ہو گی۔