وزیر اعظم شہباز شریف،مولانا فضل الرحمٰن بھی ٹک ٹاکر بن گے، حکومت پاکستان کا ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ بن گیا

اسلام آباد (نئی دنیا) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بھی بن گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے صارفین سے حکومت کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست کی۔ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے اب تک پانچ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ اکاؤنٹ پر فالوورز اور لائکس کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔

سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں مولانا فضل الرحمن کو بھی ان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں وزیراعظم کو سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے اور ان کے لیے امدادی اقدامات اور مختلف اعلانات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین حکومت کے اس اقدام پر ملا جلا رجحان پیش کر رہے ہیں۔

کوئی اسے مثبت قرار دے رہا ہے تو کوئی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سوال کر رہا ہے کہ اگر حکومت ٹک ٹاک بنائے گی تو حکومت کون چلائے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں