پیرس: سفارتخانہ پاکستان پیرس فرانس میں یوم استحصال کشمیر کی تقریب کا انعقاد

فرانس(حمید چوہدری سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سفارت خانہ پاکستان میں “یوم استحصال کشمیر” کے موقع پر قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی کی زیر سرپرستی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے نمائندگان اور خواتین سمیت میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صدرپاکستان ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے جاری کردہ پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ،پیرس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے مقررین نے تقریب سے خطاب کیا۔

مقررین نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد کے اقدامات خاص طور پر ڈومیسائل قوانین اور زمین کی ملکیت کے قوانین اور آرٹیکل 370کو ختم کر کے کشمیری عوام کو گھروں تک محصور کرنے کی مذمت کی۔

آخر پاکستانی سفارتخانے نے تصویری نمائش کا اہتمام کیا جس میں غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں