تھانہ صدر گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے والا شاطر ملزم گرفتارکرلیا

تفصیلات کے مطابق مورخہ ۔17/07/2022کورات 11:30 بجے مسمی محمد اشفاق ولد محمد اسلم قوم مسلم شیخ سکنہ لالہ چک نےپولیس تھانہ صدر گجرات کو اطلاع دی کہ وہ اپنی بیوی اقصی شہزادی بعمر 26/27 سال کے ہمراء موٹر سائیکل پر ہریہ والاسےاپنے گھرلالہ چک جا رہے تھے کہ دو کس نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہمیں روکا اور میری بیوی کو پسٹل کے زور پر تھوڑاآگےلے گئے ،تھوڑی دیر بعد فائر کی آواز آئی جو کہ نا معلوم ملزمان نے میری بیوی کو قتل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ صدر گجرات اور ڈی ایس پی لالہ موسیٰ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرکےنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے ڈیایس پی لالہ موسیٰ راجہ زاہد نعیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر شہباز ہنجراء ،سب انسپکٹر فیاض احمدو دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی اور ہدائیت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے واقعہ کے اصل محرکات کوسامنے لایا جائے۔پولیس ٹیم نے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی اور مدعی کی مشکوک حرکات و سکنات کی بنا پر اسے شاملتفتیش کیاگیا۔جس نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اقصی شہزادی اسکے چھوٹے بھائی عبدلرزاق کیبیوی تھی۔سال2020 میں بھائی کی وفات کے بعد اس نے 2021 میں اقصی شہزادی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد اسے مقتولہکے کریکٹر پر شک ہوا تو اس نے اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی اوربعد ازاں مورخہ 17/07/2022کی شام اقصیشہزادی کو لیبارٹری سے الٹرا ساونڈ کروانے کے بہانے گجرات لے گیا اوراسکے بعد سکنہ ساہنوال اپنی ہمشیرہ کے گھر لے گیا۔جہاںسے رات کو واپسی پرمحمد اشفاق نےمنصوبہ کے مطابق کشمیر کالونی کے قریب موٹر سائیکل سے اتار کر پسٹل 30 بورسے فائرنگکرکے قتل کر دیااور پولیس کو کال کر کے ڈکیتی اور دوران ڈکیتی قتل کا ڈرامہ رچایا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم کتنا ہی چالاک اور شاطر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں