پیرس : خشک موسم کے بعد فرانس اور برطانیہ نے اس ہفتے موسم شدید گرم رہنے کی وارننگ جاری کی ہے

فرانس (ڈیسک نیوز) فرانس کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوبی حصوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے 9 اگست سے 13 اگست تک لیول تھری ہیٹ ویو الرٹ کا نفاذ کیا ہے۔

یہ الرٹ اس وقت جاری ہوا جب یورپ میں درجہ حرارت میں اس ہفتے نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں اس بار درجہ حرارت جولائی کی طرح ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان تو نہیں مگر یہ 30 سے 40 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوسکتا ہے۔

یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ یاد رکھیں کہ گرمی سے صحت پر بہت تیزی سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، تو تنہا رہنے والے معمر افراد یا پہلے سے مختلف امراض کے شکار افراد کو اس حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔

یورپ کے مختلف ممالک کو حالیہ ہفتوں کے دوران شدید ترین گرمی کا سامنا ہوا تھا۔

فرانس میں جولائی تاریخ کا خشک ترین مہینہ رہا تھا جبکہ برطانیہ میں جولائی کا مہینہ 90 سال میں سب سے خشک قرار پایا۔

جرمنی میں بھی اس ہفتے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جرمنی کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر قحط سالی کا سلسلہ برقرار رہا تو ملک کے کچھ حصوں میں جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے

فرانس اور جرمنی میں توانائی ذرائع کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں کیونکہ گرمی کے باعث اے سی کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں