اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے دست راست شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے.
نجی نیوز چینل نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کیخلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے ، پولیس کے مطابق شہبازگل کیخلاف اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔