اسلام آباد(نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں، میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو۔اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں ان کے خلاف نہیں بلکہ بیورو کریسی کے بارے میں بات کی۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی، ان کے بیان میں ایسا کچھ غلط نہیں جس پر شرمندگی ہو، ان کا بیان ایک محبت وطن کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والے کا بیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، سٹریٹجک میڈیا سیل کے افسران کو کہا اور بیوروکریسی کے افسران کے بارے میں بات کی۔