ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے ،اسد عمر

لاہور (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو اندر سے کھوکھلا محسوس کر رہی ہے، تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو بٹیں مار مار کر نجی گاڑی میں لے جایا گیا، سچا لیڈر عمران خان بند کمرے کی سازش کے خلاف کھڑا ہو گیا، پوری قوم بھی اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں واضح جانبداری نظر آتی ہے، حقائق جھوٹے ہیں، قانون کی غلط تشریح کی گئی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن جمع کرا دی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آپ غیرملکی حکومت اور ملٹی نیشنل کمپنی سے پیسہ نہیں لے سکتے، بڑا واضح طور پر لکھا ہےکہ کس سے پیسہ لینا ممنوع ہے، جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے اور فارن فنڈنگ میں بدنام کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں 4 خامیاں ہیں، حقائق جھوٹے ہیں اور قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے، جو اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں اسے استعمال کیا گیا ہے، فنڈ دینے والوں کے بیانات نے ثابت کردیا الیکشن کمیشن کی رپورٹ جعلی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے بیان حلفی پر شور مچا ہے حالانکہ وہ ایک رپورٹ ہے، ظاہری طور پر جانبداری یہاں پر نظر آرہی ہے، یہاں کہیں نہیں لکھا کہ باہر کی پرائیویٹ کمپنی یا فرد سے پیسے نہیں لے سکتے، الیکشن کمیشن ایک عدالت نہیں ہے، ان کے پاس آئین کی تشریح کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں