ہم کسی کے غلام نہیں، آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں ،اسد قیصر

پشاور (نئی دنیا)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں، آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں،

اسد قیصر پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے، جہاں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کرانے نہیں آیا ہوں،

ان کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ ہم نے صرف سہولت کے لیے کھولا تھا یہ غیرقانونی نہیں ہے، یہ ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے، اکاؤنٹ ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لیے کھولا تھا،

انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ سے رقم جمع اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، پارٹی اس وقت ایک تحریک کے عمل سے گزر رہی ہے، عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں،
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ سے 6 سال میں صرف 21 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا نوٹس پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں