اسلام آباد(نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلا یا گیا ہے،پنجاب سے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر،عمر سرفراز چیمہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شفقت محمود،اعجاز چوہدری،ڈاکٹریاسمین راشد،میاں محمودالرشید بھی شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر اہم رہنما لاہور سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔