شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے،ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ ) پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے،ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے، شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے،وہ ایک محب وطن پاکستانی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایک محب وطن انسان ہیں،جو انہیں قریب سے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے شہباز گل ایک محب وطن انسان ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسی پرو پاکستانی پالیسی ہےواضح رہے کہ 9 اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر گیا تھا بعدازاں انہیں شہباز گل کو پولیس نے 10 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، میرا بیان ایک محب وطن کا بیان ہے،اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے۔ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایسے بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کررہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی تھی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‏یہ سیاسی مقدمہ ہے سب سیاسی انتقام کے تحت کیا جا رہا ہے۔ فوج مقدس ترین ادارہ ہے، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں