عمران خان کی، پارٹی عہدیداران و کارکنوں کو جلسہ گاہ ہاکی سٹیڈیم میں قافلوں کی صورت شمولیت کی ہدایت

لاہور (نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف کے 13اگست کو ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کے حوالے سے سینٹرل پنجاب کے عہدیداران کو قافلوں کی صورت میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تحصیل و ضلعی سطح پر رہنماؤں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جلسے کے انتظامات کیلئے صدر سینٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی زیر صدارت ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،پنجاب کے اضلاع سے رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر ز کو کارکنوں کے ہمراہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، مقامی رہنما اور کارکنان بھی قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ، تمام تحصیلوں سے 5ہزار سے زائد کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا ہے، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،تحریک انصاف اپنے ہی سابق جلسوں کا ریکارڈ ٹوڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں