اسلام آباد (نئی دنیا) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے گزشتہ چار ماہ کے دوران دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کئے ،
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے، کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟
پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟
نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 10, 2022
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران خان خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔