پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کار ریلی پیرس کے انتظامات مکمل

فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پہلی بار پاکستان کار ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ، پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کو شایان شان منانے کے لئے پیرس میں کار ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔ قائم مقام سفیر پاکستان قاضی امجد عزیز کی طرف سے دی گئی تجویز کی روشنی میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز بزنس مین سردار ظہور اقبال نے ایک میٹنگ میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی نے سفارتخانہ پاکستان میں ایک میٹنگ کال کی اور کمیونٹی راہنماؤں کو بتایا کہ پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر اس سال مختلف پروگرام آرگنائز کئے جائیں گے تاکہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو۔ کمیونٹی راہنماؤں نے پیرس میں پاکستان کار ریلی کی تجویز کو سراہا ، اور اس حوالے سے کمیونٹی راہنماؤں نے آپس میں ذمہ داریاں بانٹیں ،

پاکستان کار ریلی پیرس کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ گزشتہ روز فرانس کے معروف بزنسمین سردار ظہور اقبال نے کال کی ، اور شرکاء میٹنگ کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ، اس میٹنگ میں پاکستان کار ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ کار ریلی میں شامل ہر گاڑی پر پاکستانی پرچم لگا ہو گا اور گاڑی کے بونٹ پر 75 سالہ تقریبات والا پوسٹر آویزاں ہو گا- اور پروگرام کے اختتام پر پاکستانی قائم مقام سفیر امجد عزیز قاضی کیک کاٹیں گے- پاکستان کار ریلی پیرس میں مورخہ تیرہ اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔

اس موقع پر دو گاڑیوں کو 75 سالہ تقریبات والے پوسٹر ، پاکستانی پرچم اور غباروں سے سجایا گیا- میٹنگ میں سردار ظہور اقبال، صاحبزادہ عتیق الرحمان، حاجی محمد اسلم چوہدری ، چوہدری گلزار لنگڑیال، محمد سلمان اسلم، انعام اللّہ، محمد عمران اور شوکت محمود نے شرکت کی.
پاکستان کار ریلی پیرس میں شرکت کے خواہشمند مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
صاحبزادہ عتیق
+33 6 03 39 61 88
سلمان اسلم

+33 6 89 36 71 51

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں