مریم نواز نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی جلد رہائی کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(نئی دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی نہیں،
ٹوئٹر پر ایک صارف نے شہباز گل کے ڈرائیور کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس معصوم بچی اور اس کی ماں نے کیا جرم کیا ہے؟ کیا کوئی اس سے متعلق بتانے والا ہے؟


مریم نواز نے اس کے جواب میں لکھا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے مگر بچی کی ماں کو بھی رہا کردینا چاہیے، میں نے رانا صاحب سے بات کی ہے،


مریم نواز نے ایک اور صارف کے سوال کے جواب میں یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ انشا اللہ وہ جلد رہا ہوجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں