کھاریاں میں 75 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں ڈی ایس پی میاں افضال اے سی کھاریاں نے شرکت کی

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کھاریاں سرکل میں قومی جوش جذبے سے منایا گیا۔ تقریب میں ڈی ایس کھاریاں میاں افضال شاہ اور اے سی کھاریاں نے شرکت کی ۔ تقریب میں پر چم کشائی کی گئی جبکہ پولیس کے چاک وچابند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔جس کے بعد جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ پودا بھی لگایا گیا۔ شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ بادنعرے بلند کئے گئے ۔ تقریب کے احتتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں