کھاریاں پریس کلب میں جشن آزادی کے حوالہ سے پُر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا

کھاریاں (پریس ریلیز) کھاریاں پریس کلب میں جشن آزادی کے حوالہ سے پُر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب چوہدری شاہداقبال آف باغانوالا اور چوہدری بشارت احمد ایڈوکیٹ صدر کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ تھے۔
تقریب میں ملی نغمے پیش کئے گئے اور ممتاز مفکر چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے تحریک آزادی اور قیام پاکستان کے وقت کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
کھاریاں پریس کلب میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں الطاف گوہر، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری شوکت علی، چئیرمین مرکزی انجمن تاجران طارق بٹ ، چوہدری اسفند یار علی تحریک انصاف، ملک اختر اعوان سابق کونسلر، چوہدری وقاص مجید سابق کونسلر، مرزا زبیر رضا صدر میرا اپنا کھاریاں، مولوی ظفر، سید مدثر شاہ ایڈووکیٹ، مولوی جاوید تاجر راہنما، راجہ عثمان ایڈووکیٹ، چوہدری منور تارڑ، ملک ناصر بشیر تاجر راہنما، ملک نعیم صدر انجمن تاجران جی ٹی روڈ، عامر قیوم بھٹی ضلعی صدر شوشل میڈیا مسلم لیگ ن، ملک جہانگیر نائب صدر شوشل میڈیا مسلم لیگ ن، تصور اقبال بٹ، وقار ڈار جماعت اسلامی، ڈاکٹر عمر بھٹی تحریک کھاریاں، ڈاکٹر گلزار، چوہدری رشید احمد دی انٹلیکٹ سوسائیٹی سمیت کثیر تعداد میں شہریوں کی شرکت۔ تقریب میں کھاریاں پریس کلب کے ممبران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، میاں محمدرزاق انصاری نے خوبصورت انداز میں ملی نغمہ پیش کیا جس سے حاظرین محظوظ ہوئے۔
آخر میں ملک کی سلامتی، دفاع، افواج پاکستان، پولیس، ریسکیو کے شہید جوانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں