مہمند چک/ کھاریاں ۔ چوہدری محمد اسحاق راشہ ولد نور الہی قضائی الٰہی سے وفات پا گئے۔

مہمند چک/ کھاریاں ۔ چوہدری محمد اسحاق راشہ چوہدری نور الٰہی کے صاحبزادے اور چوہدری محمد رزاق کے بڑے بھائی  چوہدری محمد عبداللہ کے چچا زاد بھائی جو گزشتہ روز 14 اگست بروز اتوارکو معمولی علالت کے بعد وفات پا گئے تھے ان کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں مہمند چک کے شمالی قبرستان کے جنازہ گاہ میں دوپہر 3:00 بجے ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ چوہدری محمد اسحاق جو کہ نارویجن نیشنیلٹی ہولڈر تھے عرصہ دراز سے ناروے میں ملازمت مکمل ہونے اور پینشن حاصل کرنے کے بعد سے زیادہ وقت پاکستان میں ہی رہائش پزیر رہے گزشتہ رات اچانک صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم نے پاکستان آکر اپنی زندگی کو دین حق کی راہ پر چلتے ہوئے خود کو خدمت انسانی کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ مرحوم اپنے حلقہ احباب میں جانے پہچانے اعلی کردار خوش اخلاق اور عمدہ شخصیت کے مالک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں