ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

‎ کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یکم جولائی سے اب تک 870 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 32لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 8گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالہ پولیس کیا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ کے دوران کیا،۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماہ جولائی کے دوران کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 4171 مقامات پر بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران 693دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 5 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔جبکہ رواں ماہ اگست کے پہلے دو ہفتوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریس نے 1260 مقامات پر انسپکشن کی اور گرانفروشی کے مرتکب 177 افراد پر 5 لاکھ 35 ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں