وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، 118 سرکاری وکلاءفارغ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے 118 سرکاری وکلا کو عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ 127 نئی تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود، ساجد الیاس بھٹی کو عہدوں سے ہٹانے کے علاوہ قاسم ودود، نایاب گردیزی، طیب شاہ، اشتیاق مہربان، طارق کھوکھر، راشد حنیف اور فرخ ڈال کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منور گل، حسن نواز مخدوم، راشدین نواز کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں 20، راولپنڈی میں 13 نئی تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے لاہور میں 31، ملتان میں 9، بہاولپور میں 5، کراچی میں 16، کوئٹہ میں 7 وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور یہ تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں وفاقی حکومت اور اداروں کی نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں