خوشاب میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) خوشاب: ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی محترمہ ساجدہ آہیر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب، پارلیمنٹرین کے نمائندگان،ممبران امن کمیٹی، ممبران انجمن تاجران، میڈیا پرسنز،محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے جس میں ہر سوسائٹی کے نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء سے ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کی ایپل کی۔
نمائندہ قیادت میڈیا خوشاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں