خون سفید ہو گیا ہے ظلم کی انتخا دادی کو پوتوں نے بے دردی سے قتل کر دیا لاکھوں مالیت کا زیور ہتھیانے کے لے ٹکڑے کر کے بوری میں بند کر کےدریا میں بہا دیا او ظالمو ۔

کھاریاں (سلیم اختر بٹ )چنیوٹ میں زیور ہتھیانے کے لئے دادی کو پوتوں نے قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈال کر دریا میں پھینک دیا اور اغوا کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پر درج کروا دی
تفصیلات کے مطابق
یکم اگست کو تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھی غربی سے لاپتہ ہونیوالی جنتاں بی بی کے قاتل اس کے پوتے نکلے,, پوتوں نے 76سالہ دادای کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دی تھی، مقتول جنتاں بی بی نے لاکھوں مالیت کا زیور پہن رکھا تھا، پوتوں نے سگی دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،، تھانہ سٹی کے علاقے ٹھٹھی غربی میں ملزم حسن علی اور عادل علی نے 76 سالہ جنتاں بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور لالچ میں آکر گلا دبایا اور قتل کردیا،، لواحقین کی جانب سے اغواہ کا مقدمہ درج کروایا گیا،، 20 روز کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ،بوری بند نعش لےجانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی ،،ملزمان حسن اور عادل سگے بھائی اور مقتولہ کے حقیقی پوتے ہیں۔ لواحقین کی جانب سے چھہتر سالہ جنتاں کی تلاش کے لیے پانچ لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ ملزمان نے پولیس کے آگے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جنتاں بی بی کی نعش کو بوری میں بند کرکے دریائے چناب کے سیلابی پانی میں بہا دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں