نارالہ چور جو مسجدوں سے سٹیل کی قیمتی ٹوٹیاں اوتارتا ے اور پلاسٹک کی ٹوٹیاں لگا کر رفو چکر ہو جاتا ہے ۔

کھاریاں سلیم اختر بٹ سے ) ویگن آر میں چلتا پھرتا، مساجد کی ٹونٹیاں چراتا ہوا عادی چور پکڑا گیا۔
کھاریاں کے نواحی گاوں لہڑی میں مسجد عائشہ سے ٹونٹیاں چرا لی گئیں۔ چور نے سٹیل کی قیمتی ٹونٹیاں چرا کر پلاسٹک کی ٹونٹیاں لگا دیں۔
کیمروں کی مدد سے چند دن بعد اہل گاوں نے چور کو گاڑی سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
چور کسی اور واردات کے چکر میں تھا، آس پاس کے کئی گاوں کی مساجد سے ٹونٹیاں اتار چکا ہے۔ اس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ اس نے تسلیم کیا ہے کہ وزیرآباد ، کھاریاں ، بھمبر تک اس نے کئی مساجد سے ٹونٹیاں اتاری ہیں۔
اس کی گاڑی سے پلاسٹک کی ٹونٹیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ جو وہ سٹیل کی ٹونٹیاں اتار کر لگاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں