کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) بار ایسوسی ایشن تحصیل کھاریاں کے خصُوصی اجلاس سے مشیر وزیر اعظم چوہدری قمر زمان کائرہ، سید فیض الحسن شاہ ایم این اے، صدر بار سیّد ضیاء اللّہ شاہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری اسد ضیاء چوہدری ایڈووکیٹ، سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال ودیگر خطاب کررہے ہیں۔ اجلاس میں تحصیل کھاریاں کی اہم سیاسی شخصیات اور ممبران بار نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈِنگہ اور جوڑا قانونگوئی کو نئی ممکنہ تحصیل کُنجاہ میں شامل کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت اور مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ۔