منڈی بہاولدین کے چھ نوجوانوں یورپ کے لئے ڈنکی لگاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے سہانے سپنے رستے میں ہی رہ گئے اور زندگی کی بازی ہار گئے

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) منڈی بہاؤالدین کے چھ نوجوان یورپ کے لیے ڈنکی لگاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے۔
تین کا تعلق بھکھی شریف سے اور تین کا تعلق باہووال سے ایک ہی گھر کے بتایا جا رہا ہے۔
تفصیل:
2 سال پہلے ڈنکی لگا کر یورپ جانے والے ایک ہی گاؤں بھکھی شریف کے 3 نوجوان جو لاپتہ ہو گئے تھے۔ نوجوانوں کے گھر والوں کے اصرار کرنے پر ایجنٹ نے بتایا کہ وہ جس کشتی میں سوار تھے وہ مکمل ہی لاپتہ ہو گئی تھی اور 2 سال سے اسکا کوئی سراغ نہیں ملا جس میں دوسرے افراد کے علاؤہ صرف ضلع منڈی بہاوالدین کے 11 افراد شامل تھے جن میں سے بھکھی شریف کے بھی 3 نوجوان قاسم جاوید گوندل ۔ محمد عثمان گامے کا ۔ ثقلین احمد بھٹہ ۔ بھی اسی بدقسمت کشتی میں سوار تھے ۔ جس کو سن کر گھر والوں اور پورے گاؤں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ 3نوں مرحومین کا نماز جنازہ آج ادا کردیا گیا بھکھی شریف میں ادا کیا جاے گا اللہ کریم مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین یاربلعالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں