ڈپٹی کمشنر شہزاد کنگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات کے مطابق میونسپل ماڈل اسکول کے اساتذہ کے تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا،

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈپٹی کمشنر شہزاد کنگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات کے مطابق میونسپل ماڈل اسکول کے اساتذہ کے تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا، سروس کے حوالے سے ٹیچرز کے معاملات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں میونسپل ماڈل ہائی اسکول کی استاتذہ سے خطاب کرنے ہوئے کیا سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، سی ای او ضلع کونسل چوہدری اشفاق وڑائچ،ڈی او سیکنڈری میڈم رخسانہ قدیر اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے فرداً فرداً تمام استاتذہ کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ استاتذہ ہمارے معاشرے کا ایک قابل احترام جزو ہے ایک بہترین استاد ہی ایک اچھا معاشرہ تخلیق کرسکتاہے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ٹیچرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مسائل کے حوالے سے جامع ریفرنس بلا تاخیر چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کریں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کو اس حوالے سے کیس مجاز اتھارٹی کو بھجوائے گا۔ اساتذہ کرام نے میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول کی ٹیچرز کے مسائل پر ہمدردانہ طریقے سے سننے پر ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں