جنوبی کوریا میں 24 گھٹنوں کےد وران کورونا وائرس کے ایک لاکھ13ہزار371کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ27 لاکھ 19 ہزار21ہو گئی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے108افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد26ہزار322 تک پہنچ گئی ہے ، اب تک ایک کروڑ71 لاکھ 20 ہزار321افرادصحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں زیرعلاج566مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔