پاکستان کی ’پہلی‘ الیکٹرک کار جس کا ڈیزائن ’ہاتھ‘ سے بنایا گیا

پاکستان کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن نے کراچی میں جدید الیکٹرککارنور ای-75‘ متعارف کروائی ہے۔

پاکستان کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک تنظیم ڈائس فاؤنڈیشن نے کراچی میں رواں ماہ ایکالیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔

ڈائس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی کا کہنا ہے کہاس الیکٹرک گاڑی کا ڈیزائن ہاتھ سے بنایا گیا ہے اور یہ گاڑیپاکستان میں تیار ہونے والی پہلی الیکٹرک کار ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں ڈاکٹر خورشید قریشی نے بتایا: ’اس سے پہلے پاکستان میں شاید اِکا دُکا الیکٹرک گاڑی بنی ہو، مگراس سطح پر بننے والی یہ جدید کارنور ای-75‘ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہے، جسے پاکستان میں بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں