ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کے فوارہ چوک کو ماڈل بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے

کھاریاں ( سلیم اختر بٹ ) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کہ فوارہ چوک کو ماڈل چوک بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، رام پیاری میوزیم، یونیورسٹی کیمپسز سمیت علاقہ کو شہر کی قدیم تہذیب و ثقافت کا آئنہ دار بنا دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ کے دورہ کے موقع پر کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو ، اے سی احسن ممتاز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانا اور یہاں کے قدیم کلچر سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا انکا وژن ہے اس مقصد کیلئے حکومتی وسائل کے ساتھ شہریوں کی شرکت کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رام پیاری محل میں قائم میوزیم قدیم ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے جو نہایت خوش آئندہ ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی عامر شہزاد کنگ نے ریلوے روڈ کا دورہ کیا اور ریلوے کی بحالی اور صفائی کے معاملات کا جائزہ لیا دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج نکاسی آب صفائی کے لیے رامتلائی چوک تا نوابزادہ چوک گلزارِ مدینہ روڈ کی صفائی و نکاسی آب کے لئے 20 افراد پر مشتمل ایک سکواڈ تشکیل دیا جارہا جس کی نگرانی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات محمد اورنگزیب زیب سدھو کریں گے یہ سپیشل رامتلائی چوک ، نوابزادہ چوک اور گلزارہ مدینہ روڈ پر تعینات ہو گا انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران و اہلکاروں کو مختلف علاقوں کی ذمہ داری تقویض کی اور ہدایت کی کہ چیف آفیسرشکایات کے ازالہ کیلئے کوئیک رسپانس فورس کو فعال بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں