سرگودھا میں موبائل فون کے ذریعے میٹرک کے طالب علم کو دوست بنا کر اوباش افراد نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بدفعلی کی ویڈیو بنا کر طالب علم کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے رہے پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال والا اسحلہ برآمد کر لیا اور دوسرا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے گاں لک موڑ کے اوباش نوجوان عدنان عرف دانی نے موبائل فون کے زریعے اسلام پورہ کے نوجوان میٹرک کے طالب علم محمد سبحان کو دوست بنا کر اپنے گاں بلوا لیا اور ویرانے میں اپنے ساتھی کے ہمراہ گن پوائنٹ برہنہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بدفعلی کی ویڈیو بنا کر طالب علم کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے رہے جس کے گھر لوٹ کر والدین سے انکشاف پر تھانہ جھال پولیس نے متاثرہ طالب علم کے والد محمد عظیم کی مدعیت میں وقوعہ کا مقدمہ زیر دفعہ 376/392 ت پ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا اور مرکزی ملزم عدنان عرف دانی کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسحلہ پسٹل 30 بور برآمد کر کے زیر دفعہ 13/20/65 ت پ بھی مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی جرائم سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔