سات سو روپے کے جھگڑے پرمشتعل دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے‘پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا‘بتایاگیا ہے کہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت ٹائون میں واقع فہد ٹائون گلی نمبر1کا رہائشی 46سالہ محمد ندیم ولد یونس غیرشادی شدہ تھا جو کہ مچھلی والا گول میں پلاسٹک کے برتن کی دکان پر پلے داری کرتا تھا وہ موٹرسائیکل پر مالک کیلئے کھانا لینے گیا راستے میں اپنے دوست محمد احسن سے دیئے گئے 7سو روپے مانگے جھگڑا ہوگیا جس پر مشتعل ہوکر اس نے چھریاں اور اینٹیں ماردیں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا جھنگ بازارپولیسنے مقتول کے بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔