ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرمد تیمور کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

کھاریاں (سلیم اختربٹ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) سرمد تیمور کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیاۓ خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ریاض احمد ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری محمد تنویر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک افخار ارقم موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) سرمد تیمور نے اجلاس سے جطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن رکھ کر اشیاۓ خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) سرمد تیمور نے نے تاجروں سے اپیل کی کہ دکاندار مشکل وقت میں اشیاۓ خوردو نوش کی قیمتوں میں بے جا اضافہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاۓ خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اشیاۓ خوردونوش کی قیمتوں میں من مانی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ سرمد تیمور نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح پیغام ہے کہ تاجر وں کو اشیاۓ خوردونوش بیرون ممالک سے منگوانے کی ضرورت ہو تو لازمی منگوائیں لیکن اشیاۓ خوردونوش میں ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) سرمد تیمور نے کہا کہ سیلاب زدگان کے امدادی سامان کو پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے کوارڈنیشن کی جائے۔اجلاس میں ضلع بھر کے تاجروں نے اشیاۓ خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور سیلاب زدگان کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں