کھاریاں ( سلیم اختربٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پرظہور الٰہی ا سٹیڈیم میں ہونے والے عوامی اجتماع کے لئے ٹریفک روٹ پلان جاری
تفصیلات کے مطابق 2ستمبر کو ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں ہونے والے جلسے (پاکستان تحریک انصاف )میں عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیاگیا ہے۔جس کے تحت جلسہ گاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں پرپارکنگ ایریا زمختص کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی جہلم کی طرف سے آنے والی گاڑیاں بھمبر نالہ پل کراس کرکے براستہ پکھووال روڈ ائیرپورٹ چوک سے ہوتی ہوئی زمیندارہ کالج کے پاس لوگوں کو اتار کر زمیندارہ کالج کی گراؤنڈ پر پارک ہوں گی۔فتح پور کی طرف سے آنے والی گاڑیاں مہمدہ چوک پر لوگوں کو اتار کرکیتھیڈرل سکول میں پارک ہوں گی۔لاہورگوجرانوالہ جی ٹی روڈ سے آنے والی گاڑیاں ہریہ والا چوک سے رامتلائی چوک تک آئیں گی ،وہاں سے پاک فین روڈ سے ہوتی ہوئی پل بولے پر لوگوں کو اتار کرنصراللہ مارکی والے گلہ پر پارک ہوں گی۔سیالکوٹ اور جلالپورجٹاں سائیڈ سے آنے والی گاڑیاں پل بولے سے براستہ جمال پور روڈ لوراں چوک سے ہوتی ہوئی بھمبرر وڈ پر آئیں گی اور وہاں سے زمیندارہ کالج کے باہر لوگوں کو اتار کر وہیں زمیندارہ کالج کی گراؤنڈ پر پارک ہوں گی ۔منڈی بہائوالدین اور کنجاہ سائیڈ سے آنے والی گاڑیاں شیخ سکھا سے براستہ بھمبر نالہ روڈ وینس کے قریب سے جی ٹی روڈ پر پہنچیں گی اور وہاں سے نیشنل فرنیچر سے یو ٹرن لے کر واپس گجرات کی طرف آکر بھمبر نالہ پل کراس کرکے سروس موڑ کے پاس سویڈش کالج اور جامعہ سکول کے گراؤنڈ میں پارک ہوں گی۔ گجرات شہر سے آنے والی گاڑیاں حسن چوک پرلوگوں کو اتار کر وہیں پر پارک ہوں گی ۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان پر عمل کریں اور ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین کے ساتھ تعاون کریں ۔
ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے لئے تمام راستے کھلے ہونگے
ترجمان گجرات پولیس