تھانہ ککرالی کے نواحی گاؤں چاچوال میں نو بیاہتا دلہن کو سسرال والوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا

تھانہ ککرالی کے نواحی گاؤں چاچوال میں نو بیاہتا دلہن کو سسرال والوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا دیا۔ نماز جنازہ سے قبل غسل کے وقت حقیقت سامنے آگئی جس پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس تھانہ ککرالی نے مقتولہ کے ماموں قدیر حسین ولد کرم دین کی رپورٹ پر عدنان ولد فرمان علی، عظمیٰ بی بی دختر فرمان علی قوم گجر کے خلاف زیر دفعہ 302-34 ت پ مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کوٹلہ ارب علی خان کی رہائشی محکمہ صحت میں ملازم پروین بی بی کی بیٹی فائقہ بی بی کی شادی تین سال قبل چاچوال میں فرمان علی گجر کے بیٹے عبدالرحمان کے ساتھ ہوئی تھی اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے گزشتہ روز عبدالرحمن کے بھائی عدنان ولد فرمان علی نے مقتولہ کے ماموں کو فون پر اطلاع دی کہ فائقہ بی بی ہاٹ اٹیک سے وفات پا گئی ہے جس پر وہ مقتولہ کی والدہ اور دیگر عزیزواقارب کو لے کر چاچوال پہنچ گئے جب نماز جنازہ سے قبل غسل دینے کا ٹائم ہے یا تو مقتولہ کے گلے میں نشانات دیکھ کر پولیس تھانہ ککرالی کو اطلاع دی گئی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور عدنان علی،عظمیٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں